آئی ایم ایف کی 26 میں سے 25 شرائط پر عملدرآمد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی 26 میں سے 25 شرائط پر عملدرآمد ،نگران حکومت نے رپورٹ بھجوا دی۔

صرف ایک شرط قومی اسمبلی نہ ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لا ءمیں ترمیم پر عمل نہیں ہوسکا تاہم نئی حکومت کے قیام کے بعد آخری شرط بھی پوری ہوجائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک ارب 10کروڑ ڈالر مالیت کی آخری قسط کےلئے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات نئی حکومت کےساتھ متوقع ہیں،آئی ایم ایف مشن پاکستان آمد سے قبل اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ کا جائزہ لے گا اور نئی حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔