عمران خان کو9مئی کے 7مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور: (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کو9مئی کے 7مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کےلئے جے آئی ٹی جلد عدالت سے رجوع کرے گی،واضح رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔