ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کا افتتاح، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن آخری مراحل میں ہے،محسن نقوی

لاہور:(خبر نگار،اپنے نمائندے سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے برڈ ورڈ روڈ پر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرکا دورہ کرکے محکمہ صحت کے ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کا افتتاح کےا،محسن نقوی نے ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ کے سٹوڈیوز ومختلف شعبوں کا معائنہ کیا،پیغام ریکارڈ کرایا۔

وزےراعلیٰ نے کہا ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“کا اجرا قابل تحسین ہے،عوام کوامراض سے بچاو ،علاج کےلئے آگاہی دی جا سکے گی،میڈیکل کے مختلف شعبوں کے ماہرین کو ایف ایم ریڈیو ”صحت زندگی“ پر مدعوکرکے عوام کوآگاہی دی جائے،ایف ایم ”صحت زندگی“ شعبہ صحت میں مفید پراجیکٹ ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے کہاایف ایم ”صحت زندگی“ کے پلیٹ فارم سے محکمہ صحت اپنی تمام آگاہی مہم کو موثر بنا سکتا ہے،مختصر عرصے میں متعدد ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ،بعض ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،ہسپتالوں میں عدم دستیاب سہولتیں مہیا کیں،پرائیویٹ سیکٹر کےساتھ ملکر نئے آپریشن تھیٹرز،ایم آر آئی مشین و دیگر سہولتوں کا بندوبست کریں گے،وزیر اعلیٰ نے ایچ آر آئی ایم ایس، او آر آئی ایم ،ایچ آئی ڈی یو ،ویڈیو لنک کےلئے خصوصی طورپر تیار کر دہ وین اور کوسٹر پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔

دریں اثنا محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیااور نئی سڑک کی تعمیر کےساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ نے ہدایت
کی سٹرکچر ہٹانے کےساتھ سڑک کی تعمیر کے کام کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے،ایمپرس روڈ تک 20فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر سے زائرین کو مزار تک آسان رسائی حاصل ہو گی۔