اسرائیل حماس کو ختم کرنے سے بہت دور ہے، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اس ہفتے کانگریس کے ارکان کو بتایا کہ اسرائیل نے حماس کی جنگی صلاحیتوں کو کمزور کر دیا ہے لیکن اس تحریک کو ختم کرنے کے قریب نہیں پہنچا، جو کہ اسرائیلی حکومت کا بنیادی جنگی ہدف ہے۔امریکی حکام نے اس بارے میں بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ آیا حماس کو تباہ کرنا یا ختم کرنا ایک حقیقت پسندانہ مقصد ہے، اس لیے کہ یہ ناقابل تسخیر سرنگوں کے جال میں چھپی گوریلا فورس کے طور پر کام کرتی ہے۔ امریکی حکام نے کہا کہ تحریک کی لڑائی کی طاقت کو کمزور کرنا ایک زیادہ قابل حصول مقصد ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق کانگریس کے ارکان کو بند انٹیلی جنس بریفنگ میں حماس کے ان جنگجوں کی تعداد کے بارے میں بات چیت شامل نہیں تھی جو ممکنہ طور پر شہیدہو گئے تھے اور نہ ہی اس میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا درست تخمینہ شامل تھا۔امریکی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ نے ایک کے بعد ایک جنگ میں یہ سیکھا ہے کہ کسی شورش یا انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں مارے جانے والے دشمنوں کی تعداد گننا احمقوں کا کھیل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز کا خیال ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحیی سنوار وہاں چھپے ہوئے ہیں۔