عراق اور شام میں حملے کر کے امریکہ نے جلتی پر تیل ڈالا:حماس

مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے شام اور عراق میں ہونے والے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو مشرق وسطی کے امن کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش اور جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف قررا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ ان جارحانہ حملوں کے مضمرات کے لیے ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا جائیگا جنہوں نے جلتی پر تیل ڈالا ہے انہیں یقین رکھنا چاہیے کہ ان کی اس جارحانہ حرکت سے خطے کو استحکام اور امن نہیں مل سکے گا جب تکہ کہ صیہونی جارحیت، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مجرمانہ نسل کشی اور فلسطینیوں کی نسلی تطھیر جیسے جرائم کو جنگ بندی کر کے روکا نہیں جاتا۔