مودی کی ہندوتوا پالیسی ،600سالہ تاریخی مسجد شہید

نئی دلی:(مشرق نیوز)انتخابات سے قبل مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی عروج پر جاپہنچی، نئی دلی میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید کردیا گیا۔

دلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے 600 سال پرانی اخوند جی مسجد وملحق مدرسہ بحرالعلوم کو تجاوزات قرار دےکر مسمار کیا،دلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مسجد و مدرسہ کے احاطے میں موجود قبریں بھی مسمار کردی گئیں،ادھر مسجد کے پیش امام نے کہاکوئی رسمی نوٹس تک نہیں دیا گیا۔