لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں ہزاروں مجرمان کو گرفتار کرتے ہوئے سینکڑوں کلو منشیات،ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پنجاب پولیس نے سال رواں کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،ماہ جنوری2024 کے دوران لاہور سمیت تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہا،صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 6500 ریڈز کئے گئے، 3650 مقدمات درج اور 3660 ملزمان گرفتار ہوئے، 2030 کلو گرام چرس، 39 کلو ہیروئن، 08 کلوگرام آئس اور 60400 لٹر شراب برآمد کی گئی،مجرموں کے قبضے سے 286 ملین کیش،92 تولہ سونا، 263 ملین کا مال مسروقہ، 1550 موٹر سائیکل و گاڑیاں، 730 موبائل فون اور 170 مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو الیکشن سکیورٹی کے ساتھ جرائم کے قلع قمع کیلئے کریک ڈاون جاری رکھنے کے احکامات دئیے۔دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری مختلف اضلاع میں تعینات 7 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعینات 7 پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ روپے سے زائد جاری کر نے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طبی مسائل سے دوچار اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائیگی۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری محمد وقار متحدہ عرب امارات سے گرفتار ہو کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم محمد وقار 2022 میں سرگودھا میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے ملزم کا انٹر پول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ملزم محمد وقار بالآخر گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گیا، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 06 ہوگئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
طبی مسائل سے دوچار اہلکاروں اور اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائیگی :آئی جی پنجاب

















