یورپی یونین کا پاکستان کو مزید 30 ارب گرانٹ دینے کا اعلان

لاہور: (خبر نگار)پاکستان کیلئے اچھی خبر، یورپی یونین نے مزید 30 ارب گرانٹ دینے کا اعلان کردیا،پاکستان ،یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پا گئے، یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کئے۔

اعلامیے کے مطابق گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے، یورپی یونین کی سیلاب پرمجموعی معاونت 930 ملین یورو سے زیادہ ہوجائے گی۔