حماس اسرائیلی فوج کا اسلحہ استعمال کرنے لگی، نیاانکشاف

واشنگٹن (مشرق نیوز) ہتھیاروں کے ماہرین اور انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے حملے اور غزہ کی پٹی کی موجودہ جنگ میں حماس کی طرف سے استعمال ہونے والے بہت سے ہتھیار ایک غیر متوقع ذریعہ سے آئے ہیں۔ یہ ہتھیار حماس نے اسرائیلی فوجیوں سے چرائے تھے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق حماس اپنے ارکان کو اسرائیلی فوجی اڈوں سے چوری کیے گئے ہتھیاروں سے مسلح کر رہی ہے۔ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ نہ پھٹنے والا اسلحہ حماس کے لیے دھماکہ خیز مواد کا بنیادی ذریعہ ہے۔ہتھیاروں کے ماہرین کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 فیصد گولہ بارود عموما نہیں پھٹتا لیکن اسرائیل کے معاملے میں یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔اخبار نے ایک اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کے حوالے سے کہا کہ ان میں سے کچھ میزائلوں کی ناکامی کی شرح 15 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔اسرائیلی تجزیہ نگار ایال ہولاتا جو پہلے اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر اور قومی سلامتی کونسل کے سربراہ رہ چکے ہیں نے کہا کہ غزہ میں ان کی ایک فوجی صنعت ہے۔ زمین کے اوپر اور نیچے ان کے اسلحہ کے کار خانے ہیں۔ وہ جو اسلحہ چاہتے ہیں وہاں تیار کرتے ہیں۔ایک مغربی فوجی اہلکار نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں استعمال ہونے والے زیادہ تر ہتھیار اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے ان بموں سے تیار کئے گئے تھے گرائے جانے کے بعد نہیں پھٹ سکے۔تاہم مصری حکومت کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ مصری فوج نے اپنی سرحد کے اطراف میں سرنگوں کو بھی بند کر دیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کی پٹی کے اندر موجود بہت سے ہتھیار اسرائیل کے اندر سے اسمگلنگ کا نتیجہ ہیں۔اسرائیلی فوجی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی اڈے سے کچھ ہتھیار لوٹ کر غزہ لے جائے گئے تھے۔