تحریک لبیک کے دفتر پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ بادامی باغ میں درج

لاہور:(کرائم رپورٹر)تحریک لبیک کے دفتر پر فائرنگ کا مقدمہ 11 نامزد اور 10 نامعلوم افرادکیخلاف بادامی باغ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ٹی ایل پی امیدوار اکرم رضوی نے کہاپی پی 147 مدنی چوک میں گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں پر ریاض خان ، عاطف عرف ٹوکہ سمیت دیگر مسلح افراد آئے اور للکار تے ہوئے کہاتم غزالی سلیم بٹ کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے کون ہوتے ہو،مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مجھے اور ساتھیوں کو زخمی کردیا۔