اسرائیل کا غزہ میں 2 ماہ کیلئے جنگ روکنے کاعندیہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) اسرائیل کا ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں 2 ماہ کیلئے جنگ روکنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیشرفت کررہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گی۔ممکنہ معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا لیکن امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ معاہدہ تنازع کے حل کیلئے بنیاد رکھ سکتا ہے۔