غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید اور 290 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 422 ہوگئی ہے۔ شہید فلسطینیوں میں 11 ہزار سے زائد بچے اور 7500 خواتین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رات گئے الخلیل اور نابلس میں چھاپوں میں 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کا ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں 2 ماہ کیلئے جنگ روکنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیشرفت کر رہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کریگی۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کریگا لیکن امریکی حکام کو امید ہے کہ یہ معاہدہ تنازع کے حل کیلئے بنیاد رکھ سکتا ہے۔
غزہ میں 24 گھنٹوں میں 165 فلسطینی شہید

















