لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔138 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک17387ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر47603ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،47148 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے44610درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک68082194 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2645368418 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں389کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے168درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ10ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں9کمرشل،3 انڈسٹریل اور377ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو292110 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10208157 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔133روز سے جاری مہم کے دوران72433 ڈیفالٹرز سے2 ارب12کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 10194نا دہندگان سے290.76ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9415 نا دہندگان سے512.27 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8174نا دہندگان سے275.32ملین اور سا¶تھ سرکل میں 4204نا دہندگان سے116.81 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 6473نا دہندگان سے175.82 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8865نا دہندگان سے318.88ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 11504نا دہندگان سے131.88 ملین جبکہ قصور سرکل میں 13604 نا دہندگان سے299.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران436نا دہندگان سے1کروڑ22لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 39نا دہندگان سے0.64ملین اور ایسٹرن سرکل میں 41نا دہندگان سے2.31ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹا¶ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 58نا دہندگان سے1.78 ملین اور سا¶تھ سرکل میں 38نا دہندگان سے1.05ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 42نا دہندگان سے0.48 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 49نا دہندگان سے3.45ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں65نا دہندگان سے0.42 ملین جبکہ قصور سرکل میں 104نا دہندگان سے2.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔علاوہ ازیں ایس ڈی او شاہ پور نے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کی روشنی میں شاہ پور گاوں میں چیکنگ آپریشن کیا ۔ دوران آپریشن گاوں میں 15گھر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،تمام ملزمان لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے ، موقع پر بجلی کا کوئی قانونی کنکشن موجود نہیں تھا۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال میں ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیا بگا سب ڈویژن کے علاقے میں بھی 3 گھر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، ملزمان سپلائی لائن سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کررہے تھے ، ملزمان کے خلاف بجلی چوری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، ریجن میں آخری بجلی چور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔ دریں اثناءایکسیئن اوکاڑہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل کا کنکشن منقطع کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کی انتظامیہ لیسکو کی ایک کروڑ30لاکھ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ تین ماہ سے کوئی رقم ادا نہیں کی گئی ، لیسکو حکام کی جانب سے جیل انتظامیہ کو متعدد بار واجبات کی ادائیگی کا کہا گیا تھا لیکن انتظامیہ نے واجبات ادا نہیں کیے جس کے بعد کنکشن منقطع کردیا گیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2کروڑ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر لیسکو حکام نے ٹا¶ن میونسپل اتھارٹی اوکاڑہ کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسلئے نادہندگان کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی ہر صورت ممکن بنائی جائیگی۔
بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 17387 ملزمان گرفتار، 2 ارب سے زائد ریکوری



















