سرگودہا: (سحر محمود اعوان)سرگودھا میں سوئی گیس کی بندش سے تنگ صارفین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جنہوں روڈ بلاک احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مقررہ اوقات کار میں پورے پریشر کے ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں ایک عرصہ سے سوئی گیس کی بندش اور قلت کا سلسلہ جاری ہے جس سے تنگ صارفین مہنگے داموں متبادل انتظامات کرنے پر مجبور ہو گے تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جنہوں نے چک سیداں کے قریب شدید احتجاج کرتے ہوئے بھیرہ ملکوال روڈ بلاک کر کے سوئی گیس حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ کے دیرینہ مسئلہ کو حل کر کے سوئی گیس کی مقررہ اوقات میں پورے پریشر کے ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سرگودھا: سوئی گیس کی بندش، شہری سراپا احتجاج



















