ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ موخر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ فی الحال موخر کردیا ۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق نان فائلرز کےخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی، نان فائلرز کےخلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہ کیا جاسکا، نان فائلرز کےخلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑتا۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کےخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، سمز بند،کنکشن منقطع ،جرمانہ لگانے کے اقدامات ہوں گے۔