ٹرانس جینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا:آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے جلو کے علاقے میں ٹرانس جینڈرز بچوں کیلئے ”تحفظ درسگاہ“کا سنگ بنیاد رکھ دیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تحفظ درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی،آئی جی پنجاب نے برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے چیئرمین، ٹرانس جینڈرز کے ہمراہ ٹرانس جینڈرز سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی میں زاہد بھٹی، نبیل عامر، عبداللہ مشتاق اور اسد علی ملک شامل،اے ایس پی شہر بانو نقوی نے بریفنگ دی۔ پرائمری لیول پر بہترین تعلیم، کوالٹی آف لائف بہتر کرنے کیلئے مختلف سکلز سکھائیں جائیں گی،آئی جی پنجاب اور یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے فاونڈر ٹرسٹی زاہد بھٹی نے گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط کئے تھے،آئی جی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحفظ درسگاہ میں 5 سے 18برس کی عمر کے ٹرانس جینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔ یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی ٹرانس جینڈر بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تحفظ درسگاہ کے قیام کے اخراجات اٹھائے گی، تحفظ درسگاہ میں ٹرانس جینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے،گرو کلچر کا خاتمہ، ٹرانس جینڈرز کے بچوں کیلئے تعلیم، خواجہ سراﺅں کے روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانس جینڈر کے پرائمری اینڈ ووکیشنل درسگاہ کے قیام کیلئے زمین فراہم کریگی،تحفظ درسگاہ کی ورکنگ کیلئے برطانوی تنظیم کے ساتھ ایس او پیز کی تشکیل اور سکیورٹی کے فرائض پنجاب پولیس ادا کریگی جبکہ زاہد بھٹی کا کہنا تھا کہ یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی درسگاہ کا نصاب،اساتذہ کی تربیت اور ڈے ٹو ڈے سرگرمیوں کا پروگرام تشکیل دیگی۔ تقریب سے ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، سی او او مستنصر فیروز، سی ٹی او عمارہ اطہر اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔وکٹم سپورٹ افسر ان زنایہ، ٹرانس جینڈر شبنم چوہدری و دیگر نے پولیس تحفظ مراکز میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا،ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی ایڈمن، اے آئی جی آپریشنز پنجاب، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی شہربانو، سینئر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں ٹرانس جینڈرز نے شرکت کی۔