وزیر توانائی کاصنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کااعلان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر توانائی ایم علی نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کااعلان کردیا۔

ایم علی نے کہا 2،3کام کرنے جارہے ہیں، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے گی ،اقدام سے صنعتیں گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی،گردشی قرض اور یوریا کھاد کی قیمت میںبھی کمی لائیں گے،کیپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ مکمل حل نہ کر پائے توروڈ میپ دےکر جائیں گے۔