اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایس ای سی پی نے آن لائن قرضہ ایپس کے قوانین مزید سخت کردئیے۔
حکام کے مطابق عوام کو آن لائن جھانسے میں لاکر کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی لگادی، آن لائن کمپنی صارف کو 25 ہزار سے زائد قرض نہیں دے سکے گی،واپسی کی صورت میں دگنی سے زائدرقم بھی نہیں لی جاسکے گی،ایک صارف بیک وقت 3 لینڈرز سے 75 ہزار روپے تک قرض لے سکے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا ورکشاپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ایس ای سی پی حکام نے کہاکمپنیوں کے شیئرہولڈر کی جنرل میٹنگ میں الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کی تجویز زیرغور ہے، بروکر ہاوسز کے نام سے واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والی تجارت غیرقانونی ہے۔
آن لائن قرضہ ایپس کے قوانین مزید سخت ،حد مقرر



















