آئی جی کی ہدایت پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل
لاہور: ( کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نیو ایئر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ،لاہور سمیت صوبہ بھر میں نیوائیر کے موقع پر 21 ہزار 413افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے نیو ائیر کے پروگراموں کی سکیورٹی کےلئے 2312 میٹل ڈٹیکٹرز اور ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہونگے، انہوں نے حکم دیا ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنےوالوں کےخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائیں، نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں،سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نیو ائیر نائٹ پر شاہرات پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیں ۔
مزید برآں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید پونے 9 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔

















