ن لیگ دفتر حملہ کیس: صنم جاوید کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: (کورٹ رپورٹر) سیشن عدالت نے ن لیگ کے دفتر کو جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کو ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر کے لاہور کی سیشن عدالت میں پیش کر دیا،جج خالد وزیر نے کیس پر سماعت کی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حبیب سلطان کی سربراہی میں پراسیکیوشن کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، عدالتی حکم پر ملزمہ کی کے والد اور وکیل ساتھ بات بھی کرائی گئی۔

اس موقع پر عدالت نے کہا انتظار کر لیتے ہیں، ان کے وکیل کو آجانے دیں،سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاﺅس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔