اسلام آباد (بیورورپورٹ)سرینا قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی نے جیت لیا۔
فائنل میں فاتح جوڑی نے برکت اور یوسف خلیل کی جوڑی کو 0-6 اور 2-6 سے شکست دی، بوائز انڈر18 سنگلز کا ٹائٹل احمد قریشی نے جیت لیا۔
فائنل میں احمد قریشی نے حمزہ کو 3-6 اور 2-6 سے ہرایا،لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ محبوب ، مہر کھوکھر کامیاب رہے، بوائز انڈر 14 سنگلز سیمی فائنل میں عبدالباسط اور عامر مزاری نے کامیاب سمیٹی۔
سرینا قومی رینکنگ ٹینس،مینز ڈبل ٹائٹل عقیل خان، اعصام الحق نے جیت لیا



















