لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آمد کا گرین سنگل ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے)کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے کےلئے بھارتی وزارت کھیل چند دنوں تک ایسوسی ایشن کو تحریری اجازت دے دیں گی،بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے بھارتی صحافیوں کو ڈیوس کپ کےلئے رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔
دوسری طرف پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)بھی بھارت کی میزبانی کےلئے تیاریوں میں مصروف ہے،پاکستان نے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں بھارت کی 3 اور 4 فروری کو میزبانی کرنی ہے۔
ڈیوس کپ ،بھارتی ٹیم کو پاکستان آمد کا گرین سنگل ملنے کا امکان



















