حارث روف کو بی بی ایل کے بجائے ٹیسٹ سیریز کھیلنی چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

میلبورن (مشرق نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فاسٹ بالر حارث روف کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل)کے بجائے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کھیلنا چاہیے۔میلبورن میں شاہد آفریدی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں حارث کو بی بی ایل کے بجائے آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حارث روف کے پاس جیسا پیس ہے، ان حالات میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا اور پرتھ اور یہاں آسٹریلیا کی تیار کردہ پچز میں کھیل کر اسے یقینا مزا آئیگا۔پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جنوری میں سڈنی کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔وائٹ بال کے ماہر حارث روف جنہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک ٹیسٹ اور 9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا اور اس کے بجائے انہوں نے بی بی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ سے زیادہ فرنچائز کرکٹ میں کھیلنے سے کمانے کا موقع ملتا ہے، اسلئے قومی کرکٹرز آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونک ہانڈین یمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ان پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث روف کو رواں ماہ کے شروع میں بی بی ایل میں محدود شرکت کی اجازت دی تھی، جس میں 30 سالہ کرکٹر نے 4 میچ کھیلے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔