اسرائیلی دہشتگردی،ٹرک سے80فلسطینیوں کی کٹی پٹی لاشیں برآمد

غزہ،تل ابیب،انقرہ(مشرق نیوز)اسرائیل میں ٹرک سے80فلسطینیوں کی کٹی پٹی لاشیں برآمد،اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا،لاشوں کے اندرونی اعضا بھی غائب تھے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہالاوارث لاشوں کی رفح میں اجتماعی تدفین کر دی۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سینئر مشیر مارک ریگیو نے کہا امریکہ ،اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ پر کئی معاملات میں اختلافات ہیں لیکن حماس کو جڑ سے ختم کرنے پر دونوں ہی متفق ہیں،مشترکہ ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی ،کچھ وقت لگے گا۔

دوسری جانب انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں ، ہٹلر نے دہائیوں پہلے یورپ میں جو کچھ کیا اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اس سے کچھ کم نہیں کر رہا۔