لاہور (ہیلتھ رپورٹر) بہبود مریضاں کیلئے پنجا ب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کسی نعمت سے کم نہیں، پنجاب بھر سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات کو نئے سرے سے تعمیر کے احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ایمرجنسی میں مریضوں کیلئے 106 بیڈز کا اضافہ سپیشل نگہداشت وارڈ کا قیام اور جس کو 31 دسمبر تک مریضوں کیلئے کھول دیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ایم ایس ایمرجنسی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر بٹ کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں 106 بیڈز میں اضافہ اور آئی سی یو کو نئے سرے سے تعمیر ہونا قابل ستائش ہے جس کیلئے پیرا میڈکل سٹاف نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹرز کی تعداد کو میںبھی اضافہ کیا جائیگا ۔ ایم ایس پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محسن شاہ کی زیر نگرانی ایمرجنسی میں تعمیر کے کام کو بڑی فرض شناسی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور یہ ایک ریکارڈ کی بات ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی از سر نو تعمیر کو دن و رات ایک کرکے مکمل کر لیا گیا جس کا سارا کریڈٹ ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محسن شاہ کو جاتا ہے جنہوں ایمرجنسی کی تعمیر کیلئے نہ دن دیکھا ہے اور نہ رات دیکھی ہے یہ انہیں کی عملی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور الحمداللہ 31 دسمبر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو مریضوں کیلئے کھول دیا جائیگا جس میں مریضوں کی آمد ان کے ریکارڈ کو دور جدید اور کمپوٹرائزڈ سسٹم سے ہم آہنگ کیا گیا تاکہ مریضوں کی کثیر تعداد کے علاج و معالجہ کو بہتر طریقے سے سر انجام دیا جائے ۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی از سر نو تعمیر سے زیر علاج مریضوں کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ آئی سی یو جس کی استعداد کار کو بھی بڑھایا گیا ہے تاکہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کے علاج میں بہتری لائی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل ایم ایس ایمرجنسی PIC ڈاکٹر عامر بٹ نے بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جس میں زیر علاج مریضوں کے علاج میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جاتی ۔ جس میں ہمارے ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی پیشہ وارانہ خدمات تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔
غریب مریضوں کیلئے پنجا ب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نعمت ہے :ایڈیشنل ایم ایس ایمرجنسی



















