حافظ آباد(بیورورپورٹ) حافظ آباد میں دومختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4بچے شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔جاں بحق ہونیوالی خواتین اور بچہ شادی میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے حافظ آباد آرہے تھے۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی کار سوار فیملی شادی میں شرکت کیلئے حافظ آباد آ رہی تھے۔تھانہ صدر کے قریب کا ر جسے خاتون چلا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ڈمپر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو خواتین، ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے،کار میں سوار4 بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔دوسرا حادثہ ونیکے،قادر آباد روڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں عرفان سکنہ پنڈی بھٹیاں،صائم سکنہ خانقاہ ڈوگراں اور نامعلوم شامل ہے۔
حافظ آباد، تیزرفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، 7 افراد جاں بحق، 4 بچے شدید زخمی



















