ڈی آئی خان حملے کے بمبار کا تعلق بھی افغانستان سے نکلا

ڈی آئی خان(مشرق نیوز)ڈی آئی خان حملے کے بمبار کا تعلق بھی افغانستان سے نکلا۔

سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال ہونےوالی گاڑی و انجن نمبر 1812461 کا پتہ چلا لیا،گاڑی کے انجن پارٹس، وہیکل ٹمپرنگ لیبارٹری بھجوا دئیے ،حملے میں مرنےوالا دہشتگرد صفت مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈر سے افغانستان گیا،موبائل لوکیشن 7 مارچ بنارس آباد پشاور،8 مارچ جمرود ضلع خیبر ،25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میرانشاہ تھی، صفت کے نام 3 مختلف موبائل کمپنیوں کی سمز رجسٹرڈ ہیں۔

شناختی کارڈ، ڈومیسائل و دیگر دستاویزات کے مطابق صفت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے،حملہ آور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کردی۔