لاہور(خبر نگار)طلب بڑھنے پر گیس ناپید،چولہے ٹھنڈے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ12گھنٹے تک جاپہنچا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کاشارٹ فال بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ،لاہور سمیت صوبے بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی،گیس پریشر اتنا کم ہے گھروں میں چولہے بھی نہیں جل پا رہے ،پریشر کی کمی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، گیس نہ ہونے سے صارفین بازار سے کھانا لانے پرمجبور ہیں جبکہ کمرشل صارفین ایل پی جی پرگزارا کررہے ہیں۔
دوسری جانب پن بجلی سے پیداوار میں کمی سے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ ہونے پر لوڈشیڈنگ کادورانیہ12گھنٹے ہوگیا، ذرائع کے مطابق دریاﺅں میں پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار کم ہوگئی ،حکومت مہنگے درآمدی پاور پلانٹس کو خود نہیں چلا رہی۔
گیس ناپید،چولہے ٹھنڈے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12گھنٹے تک جاپہنچا



















