اسرائیلی سفاکیت،مہاجرین کے کیمپ پر بمباری،مزید بیسیوں فلسطینی شہید

غزہ(مشرق نیوز)اسرائیلی بربریت،مزید بیسیوں فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغازی مہاجرین کیمپ کو نشانہ بنایا، شہدا،زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری، بچے اور خواتین شامل ہیں،مہاجرین کے کیمپ پر حملہ فلسطینی شہریوں کا قتل عام ہے، امددی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں رسائی پرشدید مشکلات کا سامنا رہا،بہت سی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

ترجمان نے کہاکئی شہریوں کے جسم کے صرف اعضا ملے ،ملبے تلے دبے سینکڑوں افراد میں سے کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں،خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جینن مہاجرین کیمپ میں چھاپے بھی مارے ،10 گھروں کی تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،اسرائیلی فوج نے مسلسل اعلانات کیے اور فلسطینی فائٹرز کو ہتھیار ڈالنے کاکہتے رہے،اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 424تک جاپہنچی،ادھر اسرائیلی فوج نے حماس سے جاری جنگ کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہامتعدد فوجی مارے جاچکے ۔