لاہور(ہیلتھ رپورٹر)سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیارکرلی ۔
ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک نے کہانیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر مبتلا ہوجاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی علامات ہیں،ڈاکٹر عرفان ملک نے کہاوائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض ہسپتالوں ،کلینکس میں آرہے ہیں، بچے ،بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ، نیا وائرس کووڈ ہوسکتا ہے، لوگ کووڈ کا ٹیسٹ نہیں کرا رہے،مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔
سموگ سے پھیلی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیارکرلی،ہسپتال بھر گئے



















