لودھراں( بیورورپورٹ )ضلعی انتظامیہ لودھراں نے عام انتخابات 2023 کے شفاف انعقاد کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا، ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالروف مہر نے ضلع کے قومی و صوبائی حلقوں کے 6 ریٹرننگ افسروں اور 12 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں سے حلف لیا،ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالروف مہر نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حلف لیا۔
حلف برداری کی باقاعدہ تقریب ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں الیکشن کمیشن افسران اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر و ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالروف مہر نے کہا لیکشن کمیشن کے احکامات و ضابطہ اخلاق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران بغیرکسی دباو کے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں،تمام جماعتوں کے امیدواروں کیلئے یکساں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالروف مہر نے کہا الیکشن کمیشن کو ضلعی انتظامیہ لودھراں عام انتخابات کے تمام مراحل میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے ضلع بھر کے تمام ریٹرننگ افسران کو تمام متعلقہ دفاتر میں فوری الیکشن عمل شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ لودھراں نے شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا



















