تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میںڈاکو راج،درجنوں شہری لٹ گئے

گوجرانوالہ(چودھری توصیف احمد )تھانہ کینٹ کا علاقہ چوروں ڈاکووں کیلئے فری زون بن گیا،دن دیہاڑے سرعام درجنوں شہری روزانہ لٹنے لگے،گھر ،دکانیں، موٹر سائیکل ،کاریں اور نقدی لیکر ڈاکو رفو چکر،تھانہ کینٹ پولیس غائب،منظور نظر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سرور کرہالہ لمبی تان کے سو گئے۔

ایک ماہ سے تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کے آگے تھانہ کینٹ پولیس بے بس نظر آ رہی ہے، شاہراہ قائد اعظم،علامہ اقبال ٹاون،مین جی ٹی روڈ پر شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے، شہریوں میں خوف کی فضائ،واردات کی کال 15 پر ہونے کے باوجود تھانہ کینٹ پولیس کسی بھی جائے وقوع پر نہیں پہنچتی اور نہ ہی کسی شہری کی دادرسی ہو رہی ہے،منظور نظر سٹیشن ہیڈ آفیسر سرور کرہالہ اکثر ٹائم تھانہ کینٹ میں موجود ہی نہیں ہوتے، محرر صاحبان نے تھانہ کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے، تھانہ کینٹ کی حدود چوروں ڈاکووں کی محفوظ آماجگاہ بن چکا ہے۔

، شہریوں کے مطابق عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے مگر تھانہ کینٹ پولیس اس وقت بالکل ناکام ہو چکی ہے، تھانہ کینٹ میں اہل اور تجربہ کار پولیس آفیسر کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں میں مایوسی ختم ہو سکے اور تھانہ کینٹ کا علاقہ امن کا گہوارہ بن سکے۔