8فروری کو ٹرےکٹر پر مہر لگا کر خوشحالی کا سفر شروع کرینگے ،چودھری سالک

گجرات ( فےاض حسےن بٹ) الےکشن مےں تاخےر نظر نہےں آتی، 8فروری کو ٹرےکٹر پر مہر لگا کر خوشحالی کا سفر شروع کرےں گے، کسی کےساتھ سےٹ اےڈجسمنٹ نہےں ہوئی، مصالحت و مفاہمت چودھری شجاعت حسےن کا طرہ امتےازہے، ہنر مند نوجوانوں کو بےرون ملک بھجواےا جائےگا ،نواز شرےف پر لاڈلے کا الزام بے سود ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلا رہا ہے۔

، سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے حلقہ این اے 64میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ق لیگ کی ابھی تک کسی بھی جماعت کیساتھ باقاعدہ طور پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،ہمارا ٹارگٹ 6 سے 7 قومی اور 12 سے 14 صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑا کرنا ہے، مسلم لیگ ق اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں اترے گی ،گجرات، بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں( ق) لیگ کے پاس مضبوط امیدوار ہیں، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی ہمارے پاس مضبوط امیدوار ہیں۔