دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں :ساہیوال پریس کلب

ساہیوال(بےورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گر دوں کا حملہ شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہداءکو سلام پیش کر تے ہیں، دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ،تقریب میں مقررین کا خطاب۔

ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں زیر صدارت رانا جا وید نثار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد اور کر نل ر محمد علی نقوی ڈائریکٹر فوجی فاونڈیشن سکولز تھے،تقریب میں چیئر مین پریس کلب چو دھر ی اشرف،سینئر نائب صدر جنرل سیکرٹری وحید غنی چودھری، سینئر نائب صدر میاں وسیم ریاض، نائب صدر نوید غنی، جوائنٹ سیکرٹری مرزا خالد ندیم، فنانس سیکرٹری شاہد رفیق، انفارمیشن سیکرٹری سلیم کاٹھیا،جا وید شوکت وینس،حافظ راشد حسین،ارشد فریدی،مبشر،رانا وحید،ملک آصف نواز،ٹیپو سلطان،را حیل آزاد،حماد کاظمی،میڈم ارم آصف،آصف گجر کے علاوہ صحافیوں،وکلاءاور سو ل سو سائٹی،سو شل میڈیا کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

،تقریب میں پاک فوج سے اظہار یک جہتی کر تے ہوئے مقررین نے کہا پاک فوج پاکستان کی سر حدوں کی حفاظت کےلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے گریز نہیں کر تی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں افواج پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 23کے جوانوں کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اور ان کےلئے دعائیں کی گئیں اورعہد کیا گیا پوری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عرفان کراٹے سینٹر کے بچوں نے اپنے انداز میں افواج پاکستان کےساتھ اظہار یک جہتی کیا۔