پاکستانی، امریکن صحافیوں کا بھارتی سپریم کورٹ کیخلاف احتجاج

نیویارک (بیورو رپورٹ) پاکستانی، امریکن صحافیوں کا بروکلن نیو یارک میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے پر احتجاج کیا گیا۔ اجلاس میں ”جرنلسٹ انڈیپنڈنٹ فورم“ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ صحافیوں کا گروپ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مسائل ، پاکستان ،امریکہ تعلقات اور پاکستان کے امیج بنانے کے بارے میں کھلی گفتگو کریں گے۔ اسی فورم کے ذریعے نیٹورکنگ بھی کی جائیگی اور کمیونٹی کے ذمہ داروں کو بھی شامل کیا جائیگا۔ اجلاس میں فاروق مرزا صدر فورتھ پلر، سید شہباز، کامران ملک اور روزنامہ مشرق کے بیورو چیف خواجہ فاروق شریک تھے۔