پرتھ ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کیلئے فاسٹ وکٹ کا جال تیار
پرتھ (مشرق نیوز) پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیس اینڈ باو¿نس سے پھنسانے کا جال تیار کر لیا گیا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میچ کیلئے تیار کی جانیوالی پچ پر آسٹریلوی میڈیا نے تبصرے کیے ہیں کہ پچ تھوڑی مختلف ہو گی جس پر پہلے کی نسبت گھاس کم دکھائی دے رہی ہے۔کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ نے کہا کہ پچ تھوڑی مختلف اپروچ کے ساتھ تیار کی گئی ہے، میرے طریقے میں پچ تھوڑی ٹاپ سے ہارڈ اور گھاس تھوڑی کم ہونی چاہیے، میں لمبے فارمیٹ کیلئے ایک اچھی پچ دیکھ رہا ہوں۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق پرتھ پچ کا باو¿نس ایشین ٹیم کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، پرتھ کی پچ پر بولروں اور بیٹرز دونوں کیلئے بہت کچھ ہو گا۔آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے کہا کہ پرتھ پچ میں باو¿نس بھی ہو گا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے آغاز میں سیم موومنٹ بھی ہو گی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اس کا فائدہ ہو گا۔



















