بشریٰ انصاری نے نواز شریف کو قابل احترام شخص قرار دیدیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) فنون لطیفہ اور مختلف طبقات کی جانب سے شدید تنقید کے بعد معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کو قابل احترام شخص قرار دیدیا۔بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھا جس میں انہوں نے نام لئے بغیر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب اداکارہ نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی ہے۔ان کا کہنا تھا نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان سب ہمارے لیڈرز ہیں اور میں سب کی عزت کرتی ہوں، سب نے کچھ اچھے کام کیے ہیں لیکن سب سے غلطیاں بھی ہوئی ہیں، میں نے نواز شریف کا نام لیکر نہیں کہا کہ انہوں نے رشوت لی ہے، براہ مہربانی بات کا بتنگڑ مت بنائیں، میں اپنی رائے اپنے پاس محفوظ رکھتی ہوں اور الیکشن کے وقت اپنی رائے کا استعمال کرتی ہوں۔