واشنگٹن (مشرق نیوز) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل کو شمالی غزہ کے مقابلے جنوبی غزہ میں مختلف طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو کیمرون نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران کہا کہ ان کے ملک نے 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے شروع کیے گئے حملوں کے تناظر میں اسرائیل کے لیے حمایت کی لیکن تل ابیب پر یہ زور بھی دیا کہ وہ اپنے ردعمل میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل کی بنیادی حمایت یہ کہہ کر کرنا چاہیے کہ آپ صحیح ہیں کہ حماس کی قیادت اور اس کے مسلح ارکان سے جان چھڑانے کی کوشش کریں۔ ڈیوڈ کیمرون نے فوری جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کر دیا اور کہا اگر ہم حماس کو غزہ کے ایک حصے کا بھی حکمران بنا چھوڑ دیتے ہیں تو کبھی بھی دو ریاستی حل نہیں ہو گا کیونکہ آپ یہ توقع نہیں کر سکتے کہ اسرائیل ایسے لوگوں کے گروپ کے ساتھ رہے گا جو دوبارہ جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم انھوں نے اپنے امریکی ہم منصب بلنکن کے بیانات کی حمایت کی ۔ بلنکن نے کہا تھا کہ اسرائیل جنوبی غزہ پر اپنے حملے کے دوران شہریوں کی بہتر حفاظت کے لیے کچھ اہم اقدامات کر رہا ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ بلنکن نے اس بارے میں نکات کا ایک سلسلہ اٹھایا کہ اسرائیل کس طرح جنوبی غزہ میں مختلف طریقے سے کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کی بات درست ہے۔ ہمیں ان نکات کو ان پر واضح کرتے رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بالآخر اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کا انحصار نہ صرف اس کی مسلح طاقت اور استحکام پر ہے بلکہ فلسطینیوں کو امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے قابل بنانے پر بھی ہے۔
اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کرے:برطانوی وزیرخارجہ

















