غزہ میں جنگ کا تیسرا مرحلہ شروع ہے:اسرائیل
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ اب تیسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ہم ہلاکتوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس نے ایک بیان میں کہاکہ خان یونس کے علاقے کا 7 اکتوبر کے حماس حملوں میں کلیدی کردار تھا ، اس لیے ہم دہشت گردی کے اس انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔دہشت گردوں کا یہ انفراسٹرکچر شہری آبادی کے بیچوں بیچ زمین کے اوپر بھی ہے اور زمین کے نیچے بھی۔ اسرائیلی فوج اس وقت خان یونس کی آبادی کے اندر ہے۔

















