پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے روانہ

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کیلئے کراچی سے چلی گئی ۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پاکستان انڈر19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔انڈیا کیخلاف اس کا میچ10 دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اسکا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 15 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔