عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں گمراہ کن ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد ،گمراہ کن قراردےدیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہامیڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں بالکل بے بنیاد،گمراہ کن ہیں، خبروں کی پرزور تردید کرتے ہیں، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بھی بالکل جھوٹی ہے۔

اسی سی پی ترجمان نے مزید کہاالیکشن کمیشن نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کےخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ریکارڈنگ منگوا لی ۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے 875 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا،876 نئی سکیموں میں سے صرف ایک کو منظوری مل سکی، قبرستان کے حوالے سے بھجوائی گئی واحد سکیم کی منظوری دی گئی۔