اسلام آباد (بیورورپورٹ)ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کے تحت ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر ،نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے جبکہ نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایف بی آر ، نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائےگا، دونوں اداروں کی اعلیٰ کمیٹی قائم کردی گئی ،سربراہ نادرا چیئرمین ہوں گے۔
ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کا ”ایکا“



















