انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی دوبارہ فعال

فیصل آباد(بیورورپورٹ) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دوبارہ فعال کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد چوہدری شاہد ندیم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جنر ل سیکرٹری شیخ سعید احمد تھے۔ اجلاس میں ممبران جوائنٹ ایکشن کمیٹی ملک سہیل نیاز طور، مرزا طالب صدیق بیگ، رانا طیب خاں، مرزا ثمریز سومی، عامر شہزاد رحمانی، ایس ایم ایوب، ملک آصف، ملک عمران مجید، مرز ا وسیم، رضوان خادم رحمانی کے علاوہ شیخ شوکت اللہ، یونس جمال،میڈیا کوارڈی نیٹر محمد رفیق ساغر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمدنے تمام تاجر رہنماو¿ں کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد شہر ودیگر ملحقہ علاقوں کی مارکیٹوں کے مسائل کو بخوبی جانتی ہے اور پہلے بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے ہے اور امید ہے کہ اب بھی دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی چوہدری شاہد ندیم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے قائدین صدر خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیدا حمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد کی قیادت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مزید فعال کرنے اور شہر کے ہر بازار، مارکیٹوں میں تاجروں کو درپیش پارکنگ،انکروچمنٹ،ٹیکسز جیسے مسائل کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ شہر کے آٹھوں بازاروں سمیت دیگر علاقوں میں کہیں بھی تاجروں کو مسئلہ درپیش ہو تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہر ممبر 1122کی طرح اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ شاہد رزاق سکا تاجروں کافخرہیں،انہوں نے ہمیشہ تاجرکاز، فلاحی وسماجی خدمات میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنے کا مقصد انجمن تاجران سٹی رجسٹر ڈ فیصل آباد کا ہر نمائندہ،ہر تاجر کو ایک گلدستہ کی طرح بنانا،تاجروں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانا،ان کی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔ تقریب کے آخر میں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری اور قائد وصدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی صحت یابی اور ملک وقوم کی بہتری کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔