اسلام آباد (بیورورپورٹ) نگراں وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے پاک چین معاشی تعلقات کا فائدہ عوامی خوشحالی کی صورت میں ملے گا۔
وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چین کے سفیر جیانگ ژیاڈونگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔
گوہر اعجاز نے کہا پاکستانی تاجروں کے وفد کےساتھ آئندہ ماہ چین کا دورہ کروں گا، چین کے دورے میں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوگی۔
پاک چین معاشی تعلقات خوشحالی لائیں گے:گوہر اعجاز



















