سرگودھا:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک بھائی قتل، دوسراشدید زخمی

سرگودہا (سحر محمود اعوان)سرگودھا میں تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک بھائی قتل دوسرا بھائی شدید زخمی کر دیا۔جبکہ پسند کی شادی میں رکاوٹ پر دوشیزہ نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو ٹھکانے لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں تلخ کلامی کی رنجش پر مسلح افراد علی شاہ وغیرہ نے زین پور کے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پر دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے ساجد کو قتل اور دوسرے بھائی امیر حمزہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

خوشاب کے موضع سبھرال میں دوشیزہ مہوش نوجوان عاصم سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کا باپ احمد نواز رکاوٹ بن گیا تو دوشیزہ نے آشناکے ساتھ مل کر اس کے دوست کی مدد سے باپ کو ٹھکانے لگا دیا اور ڈرامہ رچایا اس نے خودکشی کر لی ،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور دونوں واقعات کے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیں اور مصروف تفتیش ہے۔