سرگودھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹوں کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے گرنے والی بوسیدہ چھت کے ملبہ تلے دب کر 35 سالہ خاتون اپنی تین بچیوں سمیت جاں بحق اور شوہر شدید زخمی ہو گیا۔نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کی چار اموات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ذرائع کے مطابق لاہور روڈ کے علاقہ چک سیدوانہ میں سیلم کے مکان کی چھت پر اینٹیں پڑی ہوئی تھیں جن کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ایک کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت ملبہ تلے دب گئے جن میں 35 سالہ ماں افزاءبی بی، اسکی تین بچیاں 7 سالہ مینہ فاطمہ، 4 سالہ معراج فاطمہ، 3 سالہ حرم فاطمہ جاں بحق اور شوہر سلیم شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا۔
سرگودھا،گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ماں تین کمسن بچیوں سمیت جاں بحق



















