غزہ، دوحہ (مشرق نیوز) اسرائیل، حماس میں عارضی جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ ہوگیا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائیگا، معاہدے کے تحت درجنوں فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، حماس پہلے مرحلے میں تقریباً 50 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کریگی، بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرےگا، زیادہ تر خواتین اور نابالغ شامل ہیں،یرغمالیوں کی رہائی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ اسرائیل کی طرف سے مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دینا اور جنگ روکنے کے دوران مزید ایندھن غزہ میں داخل کرنا شامل ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا حماس مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کاعہد کرے تو جنگ بندی میں توسیع ہوسکتی ہے۔ قیدیوں کا تبادلہ ہلال احمر، اسرائیل، قطر اور حماس کی معاونت سے عمل میں آئے گا۔
ادھر اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی ،بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں بڑی تعداد خواتین اوربچوں کی ہے،رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا مشکل مگر درست فیصلہ ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا امریکی صدر جو بائیڈن کی مدد سے عارضی جنگ بندی اور حماس کے پاس قید یرغمالیوں کی رہائی و عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچے لیکن اسرائیل اپنا مشن جاری رکھے گا ،کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،جنگ بندی ختم ہونے کے فوری بعد غزہ میں حماس کےخلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا امریکی صدر نے کہا معاہدے کے تمام پہلوو¿ں پر مکمل طور پر عمل کیا جاناضروری ہے، غزہ جنگ میں وقفے کےلئے اسرائیلی صدر ،حکومت کے عزم کو سراہتاہوں۔
مزید برآںاردن نے کہا امید ہے جنگ بندی معاہدے سے غزہ کا بحران ختم ہوگا اور فلسطینیوں کو نشانہ بنانے ،سرزمین سے نقل مکانی کو روکا جاسکے گا،اردن کی وزارت خارجہ نے کہا امید ہے اسرائیلی حکومت ،حماس کے درمیان لڑائی میں 4 دن کے وقفے کے نتیجے میں غزہ میں ضروری انسانی امداد پہنچائی جاسکے گی
علاوہ ازیںروسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،مصر ی صدر نے جنگ بندی معاہدے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن اور امیر قطر کا شکریہ ادا کیا،دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار تک جاپہنچی ،33 ہزار سے زائد زخمیوں میں 2تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیل، حماس میں عارضی جنگ بندی ،قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

















