اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کابڑا فیصلہ،عام انتخابات سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کیلئے 19رکنی صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دےدی،کونسل نامور صنعتکارو ں پر مشتمل ہے،نگران وفاقی وزیرصنعت و پیداوار گوہر اعجاز چیئرمین ہوں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبے سے12،6 سرکاری اراکین شامل ہوں گے، انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کی رپورٹ کی روشنی میں پالیسی کو حتمی شکل دی جائےگی،نجی شعبے سے علی ٹبہ، فواد احمد مختار، رضا منشا، عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبد الصمد داو¿د، احسن بشیر اور سمیر چنائے شامل ہیں،تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و گلگت بلتستان بھی کونسل کاحصہ ہیں،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر ،جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار اراکین میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے عام انتخابات سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کامنصوبہ بنا کرتمام شعبوں سے تجاویز طلب کرلیں،پائیدار ملکی معاشی ترقی کیلئے جاندار صنعتی پالیسی تشکیل دی جائےگی ،مقصد صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانا ہے۔
الیکشن سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کیلئے 19رکنی مشاورتی کونسل تشکیل



















