بھارتی فضائیہ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ائیرشو کا انعقاد کرے گی
ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم 19نومبر کو کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کرے گی۔ڈیفنس پرو برائے گجرات نے اعلان کیا کہ بھارتی فضائیہ کی ایک ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ سے قبل 10منٹ ائیرشو فارمنس کا مظاہرہ کرے گی، جس سے میدان میں بیٹھے شائقین لطف اندوز ہوسکیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلی عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کے ناک آٹ مرحلے میں بھارت کیویز کو ہرایا ہو۔دوسری جانب آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر گزشتہ روز فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔



















