کولکتہ (ایم این پی)پروٹیز پھر ”چوکر “ ثابت،خراب فیلڈنگ لے ڈوبی،فائنل کھیلنا خواب ہی رہ گیا،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں3وکٹوں سے شکست دےکر تمام امیدیں خاک میں ملادیں۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوورز میں 212 رنز بنا کر واپس لوٹ گئی، ڈیوڈ ملر 5 چھکوں ،8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بناکر نمایاں رہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک ،پیٹ کمنز 3،3 ،ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آوٹ کیے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز نے 60رنز کاشاندار آغاز فراہم کیا،پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
اہم موقع پر افریقی کھلاڑیوں کی جانب سے کئی کچ چھوڑنا آسٹریلیا کو میچ میں واپس لے آیا،193پر 7آﺅٹ ہونے کے بعد کپتان کمنز،مچل سٹارک نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،ٹریوس ہیڈ نے 62رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،شکست کے بعد افریقی کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے،فتح کےساتھ ہی آسٹریلیا نے 8ویں بارفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
پروٹیز پھر ”چوکر “ ثابت،آسٹریلیا8ویں بار فائنل میں پہنچ گیا



















